بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،سردار اختر مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن متحد ہے، بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پٹو چرانے کے لیے میلہ لگ گیا ہے چند دنوں میں پھر سے یہ آوازیں آئیں گی کہ مجھے کیوں نکالا، سردار اختر مینگل نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے مقابلے میں موجودہ حکمران غراہ کر اپنا غصہ دکھا رہے ہیںحکمرانوں کے لہجے سے سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے جانے کا وقت قریب آ گیا ہے،انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ جام کمال بیگانی شادی میں دلہا بننے کی کوشش کر رہے ہیں، جام کمال فٹ پاتھ پر شادیانے بجانے والوں کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیک وقت کئی محاز کھولنے کی سیاست نہیں کرتے


