الطاف حسین کو ڈرون حملہ کرکے مار دیں؟ عمران خان کی برطانیہ پر تنقید
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے حافظ آباد جلسے میں کہا کہ ماضی کے حکمران انگریزوں کے سامنے ٹائی اور سوٹ میں پیش ہوتے تھے، پاکستان میں گزشتہ 10 سال کے دوران 400 سے زائد ڈرون حملے ہوئے، آصف زرداری اور نواز شریف نے ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی، 20 سے زائد سفیروں نے مجھے کہا کہ ڈرون حملوں کی مخالفت کیوں کررہے ہو، میں نے جواب دیا تم لوگوں نے لندن میں ایک دہشت گرد الطاف حسین کو بٹھایا ہوا ہے، اس دہشت گرد الطاف حسین نے کراچی کے لوگوں کا قتل کیا، برطانیہ سے کہا کیا ہم اس دہشت گرد الطاف حسین پر لندن میں ڈرون حملہ کرکے مار دیں؟ کہتے ہیں اس کو پاکستان کے حوالے کریں تو کہا عدالت میں ثبوت پیش کریں۔
Load/Hide Comments


