بلوچستان ورکرز گرینڈ الائنس کا ایک دن کے لیے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس نے آج ایک دن کیلئے بلوچستان بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کل 17مارچ کو ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس طلب کر لیاہے اور 24 مارچ کو بلوچستان بھر سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف مارچ کی جائیگی جس کےلئے حکمت عملی طے کی جائیگی بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس تحریک کے نئے مرحلے پر بلوچستان بھر میں تمام ملازمی محنت کشوں اور مزدوروں کو صوبے بھر کے 33ضلوں میں کامیاب احتجاجی مظاہروں کا انعقاد ممکن بنانے پر داد تحسین پیش کرتی ہے خاص کر اس احتجاجی تحریک اور مظاہروں میں خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت نے تحریک میں ایک نئی روح پھونکی ہے گرینڈ الائنس خواتین کی بڑی تعداد میں جرات مندانہ شرکت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کوئٹہ شہر میں گرینڈ لائنس کے آئینی،جمہوری اور جائز حقوق کے حصول کیلئے پر امن ریلی کے سا تھ حکومت کی گفت وشنید مسائل کے ھل کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجائے لاٹھی چارج اور گیس شیلنگ مکمل ظالمانہ فسطائی عمل ہے ملازمین پر تشدد لاٹھی چارج اور شیلنگ صوبے کی روایات کو کچلنے کا بے حسی پر مبنی قدم ہے حکمران خواتین اور ملازمین کی بیداری،شعوری جدوجہد اور اپنے حقوق سے آگاہی سے خوفزدہ ہے اس ریاسی طاقت کے نشے اور زعم میں کئے جانے والے تشدد سے کئی ملازمین کی حالت غیر ہوئی حتی کہ تین ملازمین شدید زخمی ہوکر ہسپتال تک پہنچے حکومت کی طرف سے ملازمین کی پر امن ریلی پر تشدد ،معزز خواتین کی بے حرمتی اور روایات کے پامالی کے خلاف گرینڈ الائنس ایک دن کیلئے یعنی کل بمورخہ 16بروز بدھ بلوچستان کے تمام اداروں اور دفاتر میں اس ظلم کے خلاف کام چھوڑ اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتی ہے ملازمین نے اداروں میں رہ کر رابطوں کو تیز کرنا ہے لیکن کوئی کام نہیں کرینگے ساتھ میں گرینڈ الائنس کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس 17مارچ کو 5بجے ہیڈ آفس جی ٹی اے بی پرنس روڈ کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں 24مارچ کو پورے بلوچستان کے ملازمین کو کوئٹہ کی طرف مارچ کرنے اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے گھراﺅ کیلئے حکمت عملی کی جائیگی گرینڈ الائنس کے تمام ملازمین محنت کشوں اور مزدوروں کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی ضلعی کابینہ کے ساتھ کوئٹہ کی جانب روانگی کی تیاریوں کو تیز کریں اور سخت سے سخت تر اقدامات کیلئے تیار رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں