اپوزیشن والے مرد بنیں خچروں اور گدہوں کا مینابازارنہ لگائیں ،وفاقی وزرائ
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزراءنے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن والے مرد بنیں اور عمران خان جیسے جلسے کرکے دکھائیں، اپوزیشن کی سیاست کے آخری دن ہیں، ان کو ایسے بند کریں گے جیسے کبوتر پنجرے میں بند ہوتے ہیں،عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو رہی ہے،عدم اعتماد کی تحریک کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی،27مارچ کے جلسے کیلئے 7 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدیں،سیاست کمزور دل لوگوں کاکام نہیں ہے، اپوزیشن نے خچروں گدھوں کا مینا بازار سندھ میں لگایا ہوا ہے۔ ان خیالات کااظہاروزیر منصوبہ بندی اسدعمر،وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر خسروبختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سب سے پہلے میں تمام مسلمانوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، اسلامو فو بیا کے خلاف پاکستان نے آواز اٹھائی، آج کے بعد ہر سال 15مارچ کو اسلام و فوبیا کا دن منایا جائے گا،اسدعمر نے کہا کہ 27مارچ کو اسلام آباد ڈی چوک میں تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے،، جلسہ پہلے تحریک انصاف نے اناﺅنس کیا تھا، 19 تاریخ سے ملک بھر میں ہماری تنظیمیں عوام کو متحرک کریں گی جلسے کی فوری تیاریاں شروع کی جارہی ہیں،وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوںاسلاموفوبیا کے خلاف وزیراعظم کی کوششیں رنگ لائیں ۔ وفاقی وزیرخسرو بختیار نے کہاکہ اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد سے پوری امت مسلمہ کا سرفخر سے بلند ہوا،اوآئی سی کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلم ملکوں کے نمائندے آرہے ہیں ،اپوزیشن رہنماو¿ں کے درمیان نظریاتی اختلافات واضح ہوچکے ہیں 27 مارچ کے جلسے کیلئے جنوبی پنجاب سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے۔


