وزیراعظم کی اسپیکرکو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانےکی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانےکی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانےکی ہدایت کردی۔خیال رہےکہ 8 مارچ کو اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی جب کہ اس کے ساتھ ہی آئین کے آرٹیکل 54 تھری کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی تھی۔اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کے بعد آئین کے تحت اسپیکر 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔رولز کے مطابق اسمبلی میں قرارداد پیش ہونے کے بعد اسپیکر تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے ایام مختص کرےگا، قرارداد پر ووٹنگ 3 دن سے قبل اور 7 دن کے بعد نہیں ہو سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں