پولینڈ نیجاسوسی کیالزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا

پولینڈ نے جاسوسی کے الزام میں 45 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولش وزیر داخلہ مریسز کامنسکی (Mariusz Kaminski) کا کہنا ہے کہ سفارت کار ہونے کا بہانہ کرنے والے 45 روسی جاسوسوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔اس کے علاوہ پولش وزارت خارجہ کے ترجمان لوکاس جاسینا نے کہا کہ روسی سفاترکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 5 دن کا وقت دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پولینڈ کے لیے روس کے سفیر سرگئی ایندرییو نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سفارت کاروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں