لورالائی، وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑی اور کلاشنکوف برآمد
لورالائی (انتخاب نیوز) لورالائی لےوےز نے مختلف اضلاع مےںچوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان غازی خان ،ارباز خان اور اختر محمدکو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلےا۔ گزشتہ روزلورالائی B ایریا لیویز تھانہ زڑہ ایریا میں لیویز انٹےلی جنس کی اطلاع پر بحکم ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمن شاہوانی اور اسسٹنٹ کمشنر جمےل بلوچ کی خصوصی ہدایت پر لیویز تھانہ زڑہ کے انچارج دفعدار یوسف خان بمعہ لیویز نفری نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ڈاکو¶ں سے چوری شدہ فیلڈر گاڑی اور اےک کلاشنکوف برآمد کر لی ہے ڈاکو¶ں کو لیویز تھانہ صدر منتقل کر دےا مزید تفتیش لورالائی لےوےز کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


