سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق نیا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شوبز جرنلسٹ حسن چوہدری کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ شوبز کی معروف خاتون صحافی سے ورچوئل گفتگو کر رہے ہیں۔ ورچوئل گفتگو میں خاتون صحافی آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا کہ میرے خیال میں سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے، مارچ 2020 میں شوبز کی دونوں شخصیات رشتہ ازدواج میں بندھی تھی تاہم حال ہی میں دو سال بعد دونوں کے درمیان علیحدگی دیکھنے میں آئی۔ خاتون صحافی نے دعویٰ کیا کہ سجل کے علاوہ ان کے دیگر ذرائع بھی جوڑی کے درمیان قانونی طور پر علیحدگی کی تصدیق کر چکے ہیں۔ خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنا آسان نہیں ہے کیوں کہ دونوں افراد کے لیے طلاق ایک دردناک تجربہ ہے۔ خاتون صحافی کے مطابق کیوں کہ شوبز شخصیات کی جانب سے فی الحال علیحدگی پر کوئی بات نہیں کی گئی لہذا علیحدگی کی وجوہات سے متعلق بات نہیں کی جا سکتی۔ خاتون صحافی نے مزید کہا کہ میری ہمدردی دونوں کے ساتھ ہے لیکن چونکہ پاکستان میں طلاق کے بعد عورت زیادہ مشکل زندگی گزارتی ہے اس لیے سجل کے ساتھ ہمدردی زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سجل علی نے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد سے شوبز جوڑی کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر تیزی سے گردش کرنے لگی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں