پی آئی اے عملے نے مسافر خاتون کا کھویا ہوا قیمتی سامان واپس کردیا

کراچی (انتخاب نیوز) ایئرپورٹ پر پی آئی اے ٹریفک عملے نے مسافر خاتون کو کھویا ہوا قیمتی سامان واپس کرکے دیانتداری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی ایٹریفک عملے نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر خاتون کا کھویا قیمتی سامان واپس لوٹا دیا۔لندن سے آنیوالی خاتون مسافر بورڈنگ لاونج میں اپنا قیمتی سامان بھول کر جہاز میں جا بیٹھی، جس کے بعد خاتون نے پی آئی اے کے عملے کو اپنے سامان بھولنے سے متعلق آگاہ کیا۔پی آئی اے کے عملے نے خاتون کا دستی سامان بورڈنگ لاونج سے ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردیا، سامان میں برطانوی پونڈ اور جیولری سمیت قیمتی اشیا موجود تھیں۔سامان ملنے پر خاتون مسافر نے پی آئی اے اور عملے کا شکریہ ادا کیا جبکہ پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر احمد عالم نے عملے کی فرض شناسی پر ستائش کی۔خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن سے کراچی پہنچی تھیں اور پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پشاور جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں