کورونا پر پیپلز پارٹی کا سیاست کرنا افسوسناک ہے، شہباز گل

اسلام آباد :حکومتی ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسے سنگین معاملے پر بھی پیپلز پارٹی نے صرف سیاست کی ہے جو افسوس ناک ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا۔شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے معصوم دوست یہ وفاقی حکومت کا مینڈیٹ ہے کہ ملک بھر میں عوامی فلاح کے لیے اقدامات کرے، وفاقی حکومت کا مینڈیٹ ہے کہ غلطیوں کی نشاندہی بھی کرے۔شہباز گل نے کہا کہ اب کیا سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوری پر آپ کو شاباش دی جائے؟ آپ ہی اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں۔انہوں نے کہا کہ اسے کہتے ہیں بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ، پیسہ وفاق دے گا، اعلان آپ کریں گے۔شہباز گل نے کہا کہ بس ہر جگہ اپنا نام لکھنے کا شوق ہے وہ احساس پروگرام ہو یا بجلی کے بل۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تو 1200 ارب روپے کا ریلیف پیکج دے چکی ہے، آپ نے اب تک کیا کیا ہے؟شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وفاق ہمارے اقدامات کی مخالفت کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں