متحدہ اپوزیشن نے عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیااسلام آباد (انتخاب نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا، متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسے دور کا آغاز کریں جہاں سیاسی اختلاف کو دشمنی نہ سجھاجائے، ہمارا آپ کے ساتھ چلنے میں کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔ خالد مقبول نے کہا کہ معاہدے اور مطالبے کی ایک ایک شق عوام کیلیے ہے، ہمارا معاہدہ عدم اعتماد تحریک میں ساتھ دینے سے مشروط نہیں تھا، اس تبدیلی میں ہم آپ کے ساتھ ہوں گے، دعا ہے یہ تبدیلی عوام کی زندگی میں بھی تبدیلی لائے۔
Load/Hide Comments


