منحرف سابق ارکان قومی اسمبلی نے اپنے موبائل فون بند کر دیئے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے منحرف سابق ارکان قومی اسمبلی نے اپنے موبائل فون بند کر دیئے،مبینہ طور پر لین دین کرنے والے ارکان کے ضمانتیوں سے رابطے کیے جارہے ہیں،کیش کی صورت میں رقم وصول کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ٹھوس شواہد نہیں ہوتے۔سیاسی زرائع کے مطابق اتوار کو تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد سیاسی صورتحال اچانک تبدیل ہو گئی اور مبینہ طور پر جو منحرف اراکین پیسے کی لین دین میں ملوث تھے وہ پریشانی کی حالت میںچپکے سے نکل لیے اور واپس سندھ ہاﺅس نہیں گئے اور فون بند کردیئے ،زرائع کا کہنا ہے کہ ان اراکین کو یہ پریشانی لاحق ہو گئی ہے کہ کہیں ادا شد ہ پیسے واپس نہ مانگ لیے جائیں۔
Load/Hide Comments


