جہانگیر ترین کا آئندہ کی سیاست ن لیگ کیساتھ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے آئندہ کی سیاست مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے آئندہ کی سیاست مسلم لیگ نواز کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین پاکستان واپسی پر (ن) لیگی قیادت سے بھی باضابطہ ملاقات کریں گے۔ ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی وطن واپسی سے متعلق بتایا ہے کہ وہ کب وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ عون چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین 12 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے، جہانگیرترین اب صحت مند ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو ذاتی معالجین نے پاکستان سفر کی اجازت دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور دیگر اہلخانہ بھی ہمراہ واپس آئیں گے، جہانگیر ترین گزشتہ ماہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے لندن علاج کیلئے منتقل ہوگئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پاکستان واپس آکر باقاعدہ گروپ کی قیادت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں