سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے تحفظ کے لیے ضروری تھا، محمد قاسم خان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے نائب صدر محمد قاسم خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین حق او سچ کی فتح ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، کل ملک میں آئین کی بحالی کا جشن منائیں گے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی بحالی پاکستان کے تحفظ اور عدلیہ کے وقار کے مترادف ہے، کورٹ کے تاریخی فیصلے پر ہم کو فخر ہے اور سپریم کورٹ نے آج جو فیصلہ دیا ہے اس سے تمام پاکستانیوں کے سر فکر سے بلند ہوگئے ہیں۔ اور آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی کے لئے خوش ائند کرر دیا ہے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں صرف اور صرف آئین بالا تر ہے۔ خیر مقدم کرتے ہوئے کل صوبے بھر میں یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے بیان میں کہا کہ آئین کی بلادستی کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ کے سنہرے لفظوں میں لکھاجائے گا بیان میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے غیرآئینی اقدامات اور صدر کی جانب سے اسمبلی کے تحلیل کر نے کا غیر آئینی فیصلہ سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ملک بھر کے عوام وکلاہ سیادت دانوں صحافیوں کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ہوئی تھی بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے جو ڈیشری کے وقار میں آضافہ ہوگا بیان میں ملک کا محب وطن ادارہ ہے جو ہر مشکل کھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ ہماری عدلیہ ہر آئینی بحران میں ازخود نوٹس لیتی ہے۔ اس لئے اس ملک کی جغرافیائی نظریاتی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی تجارتی اور عام عوام کی خبر گیری کی سب سے بڑی زمہ داری بھی عدلیہ کے کندھوں پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں