پنچاب اسمبلی میں جمہوری اور سیاسی روایات کو پامال کیا گیا،یار محمد رند

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پا کستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر سر دار یار محمد رند نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر تشدد اور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنچاب اسمبلی میں جمہوری اور سیاسی روایات کو جس طرح پامال کیا گیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بحیثیت بلوچ سردار میں آئین اور قانون کی پاسداری پر ایک بلوچ سردار کے خاندان ڈپٹی اسپیکر پنچاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہاکہ آئین اور قانون کی حفاظت کرنے والوں کے ساتھ یہ رویہ قابل مذمت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں