کیا تشدد سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟سردار اختر مینگل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچستان واقعہ پر رد عمل دیتے ہوے کہا ہے کہ جب ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ہم اس حکومت کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کیا یہ اعتماد سازی کے اقدامات ہیں؟ ۔ کیا تشدد سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟۔ ہماری ترجیح بلوچستان اور اس کے عوام ہیں۔ انہوں نے کہا میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ بلوچستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں