چین نے کوہ ہمالیہ کی چوٹی پر 5جی ٹاور نصب کردیا

ماؤنٹ قومولانگما:دنیا کی سب سے زیادہ اونچائی والے 5 جی بیس اسٹیشن نے جمعرات کے روز کام شروع کر دیا ہے اس کے سگنل ماؤنٹ قومولانگما کی چوٹی کو بھی کور کرتے ہیں۔بڑی ٹیلی کام کمپنی چائنہ موبائل کے مطابق 6 ہزار 500 کی بلندی پر بنایا گیا یہ اسٹیشن دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ قومولانگما کے ترقی یافتہ بیس کیمپ میں واقع ہے۔اس اسٹیشن کے ساتھ پہلے سے 5 ہزار 300 میٹر اور 5 ہزار 800 میٹر کی بلندی پر بنائے گئے 2 اسٹیشنز کے 5 جی سگنل کوہ شمالی میں مانٹ قومولانگما کی مکمل کوریج کے ساتھ ساتھ اس کی چوٹی پر بھی محسوس ہوتے ہیں۔چائنہ موبائل کی تبت برانچ کے جنرل منیجر چو مِن نے کہا کہ یہ سہولت پہاڑ پر چڑھنے، سائنسی تحقیق، ماحولیاتی نگرانی اور ہائی ڈیفینیشن لائیو اسٹریمنگ کی سرگرمیوں کے لئے ٹیلی مواصلات کو کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔باضابطہ طور پر جمعرات کو شروع ہونیوالے 5 جی انفراسٹرکچر کی عمارت چوٹی کی اونچائی کی پیمائش کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ 5 ہزار 300 میٹر کی بلندی پر بیس اسٹیشن سے بیس کیمپ کا علاقہ مستفید ہو گا، 5جی کی کمرشل دستیابی کے بعد کوہ پیما، سیاح اور مقامی افراد بیس کیمپ کے علاقے میں اس سروس کو استعمال کر سکیں گے۔سطح سمندر سے 5 ہزار 800 میٹر اور 6 ہزار 500 میٹر بلندی پر قائم بیس اسٹیشن کوہ چڑھنے والے راستے پر سگنل کوریج فراہم کرنے کے لئے عارضی بیس اسٹیشن ہیں۔توقع ہے کہ بیس اسٹیشنوں کو 2020 میں بلندی سروے کی تکمیل کے بعد ختم کر دیا جائیگا۔چین اور نیپال کی سرحد پر واقع مانٹ قومولانگما کی اونچائی 8 ہزار 840 میٹر ہے جس کا شمالی حصہ تبت خود اختیار علاقے میں شیگزی پریفیکچر میں واقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں