احساس پروگرام میں 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم ہوچکے ہیں،ثانیہ نشتر

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ایک بیان میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کے تحت رقم کی ترسیل جاری ہے، کیٹیگری ٹو میں 23 لاکھ صارفین کو رقم کی ترسیل کی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں