حکومت بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائے گی،شہباز شریف
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وفاقی وزراءرانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہیں ۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں سردار اختر مینگل نے وزیرِ اعظم کے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان نہ صرف قدرتی وسائل سے مالامال ہے بلکہ بلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا کر بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائے گی۔
Load/Hide Comments


