وزیراعظم سے فضل الرحمن کی ملاقات، ملکی معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جمعیت علماءاسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وفاقی وزراءرانا ثناءاللّہ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی ۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں پیش کئے گئے ملکی معیشت کے اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کابینہ کے مل کر ملک کو ان مشکل حالات سے نکالنے کے عزم کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا۔
Load/Hide Comments


