غیرملکی ماہر ماحولیات نے شدید ترین گرمی کی پیشن گوئی کردی

ایڈنبرگ (انتخاب نیوز) اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ماہر ماحولیات سکاٹ ڈنکن نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پاکستان اور بھارت میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکاٹ ڈنکن نے کہا کہ پاکستان میں یہ اپریل تاریخ کا سب سے گرم ترین اپریل ہونے جا رہا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوجائے گا جب کہ مخصوص علاقوں میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان میں ویسے بھی مارچ کے شروع سے ہی شدید گرمی پڑ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہیٹ ویوز میں بھی شدت آتی چلی جائے گی اور سال کا زیادہ تر حصہ شدید گرمی میں گزرا کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں 2 مارچ سے ہی شدید گرم موسم کا آغاز ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں