ایم کیو ایم نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کا مطالبہ کردیا
کراچی (انتخاب نیوز) ایم کیو ایم نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا گیا جس میں ایم کیوایم نے سندھ کے 4 ڈویڑنز میں بیک وقت بلدیاتی الیکشن پر اعتراض لگایا۔ ایم کیوایم نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن تین مراحل میں کرانے کی درخواست کی۔ جی ڈی اے نے پہلے ہی سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد پر تحریری اعتراض جمع کرایا ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی سندھ میں غیر واضح بلدیاتی قانون کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
Load/Hide Comments


