دکی، پوسٹ ماسٹر کو رشوت کا مطالبہ مہنگا پڑگیا،عہدے سے بر طرف

دکی: پوسٹ ماسٹر دکی سید علی شاہ کو شہری سے رشوت طلب کرنا مہنگا پڑگیا اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔پوسٹل سروسز نے پوسٹ ماسٹر دکی سید علی شاہ کو شہری سردار خان ناصر سے رشوت طلب کرنے کا خبر میڈیا پر نشر ہوتے ہی نوٹس لے لیا اور پوسٹ ماسٹر کو معطل کرکے فوری طور پر ڈیوژنل آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا جبکہ واقعے کی انکوائری کے لئے اے ایس اورنگزیب کو انکوائری آفسیر مقرر کرکے جلد سے جلد انکوائری رپورٹ طلب کرلی گئی۔ واضح رہے کہ چند دن قبل شہری سردار خان ناصر لائسنس پر ٹکٹ لگانے کے لئے پوسٹ آفس دکی گیا تھا جہاں پر ٹکٹ فیس 1600کے بجائے اس سے 2400 روپے طلب کرلئے گئے تھے جس پر شہری نے زائد رقم جمع نہیں کی تھی جسکی وجہ سے پوسٹ ماسٹر سید علی شاہ نے شہری کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے اسے دفتر سے نکالا تھا اور اسے کہا تھا کہ جاو جو کرنا ہے کرلو جس پر شہری نے اس متعلق نیوز کانفرس کرکے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی جس پر ہوسٹل سروسز نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں اپنے عہدے سے ہٹا کر معطل کرکے انہیں ڈیوژنل آفس رپورٹ کرنے اور اس بابت باقاعدہ طور پر انکوائری قائم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں