بلوچ طالب علم پر اگر کوئی الزام ہے تو عدالت میں سماعت ہونی چاہئے ‘ایمسنٹی انٹرنیشنل


بلوچ طالب علم پر اگر کوئی الزام ہے تو عدالت میں سماعت ہونی چاہئے ‘ایمسنٹی انٹرنیشنل
پیرس(انتخاب نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں لاہور سے گرفتار بلوچ طالب علم بیبگربلوچ کے مسئلے کا سخت نوٹس لیا ہے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اگر مذکورہ طالب علم نے کوئی جرم کیا ہے تو قانون کے عدالت میں پیش کیاجائے اور مقدمہ کی شفاف سماعت کی جائے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان پر مقدمہ چلایاگیا تو موت کی سزااطلاق نہ کیاجائے دریں اثناءایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیبگر کی گرفتاری پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے فوری طورپر انہیں منظر عام پر لانے کامطالبہ کیا ہے بیان میں مزید کہاگیا کہ ان کی عدالت میں پیشی یقینی بنایاجائے جن الزامات کا سامنا ہے ان کی سماعت سویلین عدالت میں ہو۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پنجاب یونیورسٹی میں بیبگربلوچ کیلئے احتجاج کرنے والے طلباءپر تشدد کابھی مذمت کیا ہے اور انہوںنے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے تشدد کرنے والے اہلکاروں کیخلاف موثر کارروائی کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں