متحدہ عرب امارات ، بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون، متعدد پاکستانی گرفتار
کوئٹہ(انتخاب نیوز)رمضان المبارک کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور چندہ لینے آنے والے متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس سال رمضان کے دوران 178 بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں 134 مرد اور 44 خواتین شامل ہیں۔ بھکاریوں میں 97 پاکستانی بھی شامل ہیں جو پولیس کی حراست میں ہیں اور قانون کے تحت انہیں تین سال قید اور 5000 درہم جرمانہ ہو گا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے 30 بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے جن کے پاسپورٹ میں امریکی اور مغربی ویزے ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ بھیک مانگنا ایک کاروباری منصوبہ ہے اور عطیات جمع کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے ویزوں پر سفر کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


