جیکب آباد، پولیس ہیڈ کوارٹر میں درندگی کا شکار لڑکی سے زیادتی کی تصدیق
جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں درندگی کا شکار ہونے والی لڑکی سے لیڈ ی ڈاکٹر کی جانب سے زیادتی کی تصدیق، تاحال مقدمہ درج نہ ہوا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری ظاہر نہ کی۔ دو روز قبل جیکب آباد کے سول لائن تھانے کی حدود پولیس ہیڈ کوارٹر میں درندگی کا شکار ہونے والی لڑکی سے لیڈی ڈاکٹر عارفہ نے زیادتی کی تصدیق کی ہے۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر نے رابطے پر مزید بتایا کہ ایسی میڈیکل رپورٹ سول سرجن کو دی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جا سکا ہے پولیس کی جانب سے تاخیری حربے اختیار کئے جا رہے ہیںجس کا باعث اجتماعی زیادتی کے واقع میں پولیس اہلکاروں کا ملوث ہونا بتایا جاتا ہے، سول لائین پولیس نے رابطے پر بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے کپڑوں میں خون لگا تھااب کپڑے جامشورو لیبارٹری بھیجے جائیں گے ۔


