پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طالبعلموں کی بازیابی کیلئے دھرنا چوتھے روز بھی جاری
لاہور (انتخاب نیوز) بیبرگ امداد کی بحفاظت بازیابی کے لیے پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ کے کیمپ میں دھرنے کا چوتھا روز۔ اس حوالے سے احتجاجی کیمپ کے شرکاءنے کہا کہ ہم اپنی زندگی کوٹھڑی میں گزارنے کے لیے محنت نہیں کرتے، بیبرگ امداد کو جلد رہا کیا جائے اور بلوچ طالبعلموں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔ شرکاءنے مزید کہا کہ بلوچ طالب علموں کی جبری گمشدگی اور بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے انہیں بامقصد زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔
Load/Hide Comments


