لسبیلہ، خضدار،چاغی سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.2 اور مرکز بیلہ کے شمال میں اسی کلومیٹر تھا،جمعہ کی صبح ضلع چاغی میں بھی 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،ضلع لسبیلہ اور خضدار میں جمعہ کی دو پہر گیارہ بجکر 21منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل ائے زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلہ کا مرکز بیلہ کے شمال میں 80 کلومیٹر تھا ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تاہم خضدار کی تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں سورنار اور آڑینجی میں پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور کچے مکانات کو نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اس سے پہلے رات گئے پاک افغان سرحدی علاقوں میں 3.5 شدت اور جمعہ کی صبح ضلع چاغی میں 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔بلوچستان کے ضلع چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.1 اور مرکز دالبندین کے جنوب میں 56 کلومیٹر تھا، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ضلع چاغی میں جمعہ کی صبح پانچ بجکر 48منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی دس کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلہ کا مرکز دالبندین کے جنوب میں 56 کلومیٹر تھا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اس سے پہلے رات گئے پاک افغان سرحدی علاقوں میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں