کراچی، رکشہ سوار کو لوٹنے والا رہزن پولیس مقابلے میں زخمی

کراچی (انتخاب نیوز)گلشن معمار کے علاقے میں رکشہ سوار کو لوٹنے والے ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی رہزن گرفتار جبکہ دو ملزمان زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ گشت کرتے ہوئے جب گبول گوٹھ 25-A بس اسٹاپ پر پہنچی تو تین ملزمان رکشہ سوار کو لوٹ رہے تھے ،پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جس سے ایک پستول برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم کا نام حیدر عباس بتایا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ اسکے ساتھی عزت اللّٰہ اور نیاز اللّٰہ زخمی حالت میں فرار ہو ئے ہیں، زخمی ملزم کو عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں