داد جان بلوچ کو انصاف ملنا چاہئے اور واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے، آئی جی ایف سی ساﺅتھ

پنجگور(انتخاب نیوز)آئی جی ایف سی ساوتھ کمال انور نے کہا کہ جہاں بھی ترقی ہوئی ہے اس کے پیچھے تعلیم کا ہاتھ ہے ایف سی یہاں حکمرانی کے لیے نہیں ایا ہے یہ ایک سیکورٹی ادارہ ہےجس کا کام عوام کو سیکورٹی پرووائڈ کرنا ہوتاہے والدین بچوں کو مثبت سوچ کی طرف راغب کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں ہاتھ بھٹائیں جب ہم سب ملکر ایک ساتھ کام کریں گے تو چیزین بہتری کی طرف جائیں گی صوبے میں جس طرح کے حالات پیدا ہوئے دونوں سائیڈ کا نقصان پاکستان کا ہے بحیثیت ایک مسلمان اور پاکستانی کے ہمیں ایک مثبت سوچ لیکر اگے بڑھنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں بلوچستان یوتھ سوسائٹی پیس اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام یوتھ ایمپاورمنٹ کے موضوع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔آئی جی ایف سی کمال انور نے کہا کہ اج میں اپنےبچوں کے درمیان رہ کر بڑا خوش ہوں اور انکی بات سننے کا موقع ملا ہے  انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اف تربت کے طلباءاور فیکلٹی سے تواتر کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے پاکستان بلوچستان مکران پنجگور کامستقبل اپ نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ترقی امن اور خوشحالی کے لیے سب ملکر کام کریں پولیس ہو یالیویز اورایف سی یا علاقائی نمائندگان ہوں سب اپنا اپنا کام کریں گے تب ہم اپنے حقیقی منزل کو پہنچیں گے ائی جی ایف سی ساوتھ نے مذید کہا کہ مستقبل کی باگ ڈور نوجوانوں کو سھنبالنا ہے نالج اور انفارمیشن میں واضح فرق ہے جس دور سے ہم گزرے تواس وقت معلومات تک رسائی مشکل تھا اب کافی اسان ہوچکا ہے نوجوان جھوٹ اور سچ میں فرق محسوس کریں اور ایسے مفروضوں میں نہ پڑیں جنکی کوئی حقیقت نہیں ہوتی  انہوں نے کہا کہ ریاست کو بلوچستان کی پسماندگی کا احساس ہے یہاں واقعی ترقی کم ہوئی ہے پاکستان ایک غریب اور ترقی پذیر ملک ہے وسائل کم ہیں بحیثیت پاکستانی ہمیں یہ احساس کرنا ہوگا کہ ہم غریب ہیں اور اسی تناظر میں اپنی ترجیحات کو لیکر اگے بڑھنا ہوگا تب ہم بہتری اور خوشحالی کی طرف جاسکیں گے اور جو محدود وسائل ہیں انکو اچھے طریقے سے استعمال کریں یہ ہماری زمہ داری  بھی ہےانہوں نے کہا کہ نوجوان زہن کو صاف اور مثبت رکھیں اور تعمیر وترقی کے عمل کو اگے بڑھانے میں ساتھ دیں اور دنیا میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے وہ لوگوں کی خود کی کوشش سے ممکن ہوئی اگر ہم اس بات پر تکیہ کرکے بیٹھ جائیں کہ کوئی دوسرا اکر ہمارے ہاتھ پکڑائے گا یہ ممکن نہیں ہے بلکہ ہمیں خود محنت کرکے اگے بڑھنا ہے اور پرامیدبھی رہنا ہوگا شارٹ کٹ کے راستے ترقی کا نعم البدل نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان بلوچستان اور اس پورے ریجن کا مسقبل روشن ہے اور اعلی اور معیاری تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے لازمی ہے  ایجوکیشن کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے اور ٹیچرز کی بھرتیاں خالصتا میرٹ پر ہونا چائیں  اور بچوں کو ایک ایسے راستے پر لیکر جائیں جو مثبت اور سہی راستہ ہو ایف سی کا کام حکمرانی نہیں ہے اور نہ ہی ایف سی یہاں حکمرانی کے لیے موجود ہے بلکہ یہ عوام کے تحفظ  کے لیے ہے جب بدامنی ہوگی تو مختلف چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں دادجان بلوچ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کو انصاف ملنا چائیے جو بھی اس واقعہ میں ملوث ہے قانون کے مطابق اسے سزا ملنی چائیے

اپنا تبصرہ بھیجیں