وڈھ، محمد انور براہمزئی کی عدم بازیابی، ورثاء نے قومی شاہراہ بند کردی
وڈھ (انتخاب نیوز) کلی براہمزئی سے 7 سال قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے محمد انور براہمزئی کی والدہ اور دیگر اہلخانہ نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر شاہراہ کو بند کردیا۔ قومی شاہراہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے ٹریفک کیلئے بند ہے جس کے باعث دونوں جانب سے ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ کے مظاہرین سے مذاکرات جاری تھے۔
Load/Hide Comments


