ڈس انفو لیب نے پاکستانی فوج اور مجھے نشانہ بنایا، عمران خان
جہلم (انتخاب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اس سے شرمناک بات کوئی نہیں کہ ملک کا سربراہ باہر جاکر قرضے مانگے، میرے دور میں نریندر مودی کی جرات نہیں تھی کہ ہماری فوج کے خلاف بات کرتا، شہبازشریف جو میں میر جعفر کہتا ہوں وہ تم ہو۔ جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا اقتدار سے نکلوں گا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، ادھر تو میں بند تھا سارا دن آفس میں رہ کر وزن بھی بڑھ گیا، انتظار میں تھا کہ عوام میں واپس جاو¿ں، سارے مل کر بھی تحریک انصاف کے مقابلے میں مینار پاکستان پر چھوٹا سا بھی جلسہ نہ کرسکے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈس انفو لیب نے پاکستانی فوج اور مجھے نشانہ بنایا، ڈونلڈ لو امریکی انڈرسیکرٹری ہمارے سفیر کو بلاکر تکبر میں حکم دیتا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد میں نہ ہٹایا تو پاکستان پر مشکل وقت آئےگا، ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا تو سب معاف کردیا جائےگا، پھر ساری سازش ہوتی ہے یہاں کے میر جعفر اور میرصادق اس میں شرکت کرتے ہیں، 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو سازش کے تحت نکالا جاتا ہے۔


