پنجاب:کورونا وائرس کے مزید 152 کیسز، 5ہلاکتیں

پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 152 کیسز اور 5 اموات سامنے آئی ہیں۔اس حوالے سے ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7ہزار 646 ہوگئی۔کورونا وائرس کے کیسز کی مزید تفصیل بتاتے ہوئےترجمان نے کہا کہ متاثرین میں 768 افراد زائرین سینٹر، 1926 افراد رائے ونڈ سے منسلک، 4 ہزار 866 عام شہری اور 86 قیدی ہیں۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان نے بتایا کہ مزید 5 افراد کے انتقال کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 126 اموات تک پہنچ گئی جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں