جامعہ کراچی کے 2 طالب علم عرفان بلوچ اور قمبربلوچ مبینہ طور پر لاپتہ

کراچی(انتخاب نیوز)جامعہ کراچی کے 2 طالب علم عرفان بلوچ اور قمبربلوچ مبینہ طور پر لاپتہ کراچی یونیورسٹی میں بائیو کیمسٹری کے طالب علم عرفان بلوچ ولد عبدالرشید کو گزشتہ رات کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع اس کے فلیٹ سے لاپتہ کیا گیا۔ ان کا تعلق بلوچستان کے میناز، بلیدہ سے تھا۔ اورجامعہ کراچی میں بی ایس ایگریکلچر کے طالب علم قمبر سلیم کو گزشتہ رات کراچی سے لاپتہ کردیا گیا۔ قمبر کا تعلق میناز، بلیدہ، کیچ، بلوچستان سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں