کوئٹہ ، سرکاری ملازمین کیلئے 15فیصد ڈی آر اے الائونس کا نوٹیفکیشن
کوئٹہ(انتخاب نیوز)محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان نے 15فیصد ڈسپرٹی ری ڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کے ملازمین گریڈ ایک سے لیکر گریڈ19تک جنہوں نے پہلے ایڈیشنل الاؤنسز یا الاؤنسز جو بنیادی تنخواہ کے برابر ہوں نہ لئے ہوں کو 15فیصد ڈسپرٹی ری ڈکشن الاؤنس دیاجائے۔ مذکورہ ڈی آر اے کسی بھی آرگنائزیشنز کے ملازمین کو نہیں دیاجائے گا جو ایڈیشنل الاؤنسز یا بنیادی تنخواہ کے برابر مراعات لے رہے ہوں،یہ الاؤنس پنشن،ہاؤس رینٹ وغیرہ کے معاوضے کے طورپر نہیں ہوگی،یہ الاؤنس ڈی پوٹیشن یا بیرون ملازمت کرنے والوں کیلئے نہیں ہوگی۔معطلی کے دوران بھی یہ الاؤنس قابل قبول ہوگی اس کے علاوہ دیگر شرائط بھی نوٹیفکیشن میں شامل کی گئی تھی۔

Load/Hide Comments


