ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے حوالے سے خبریں من گھڑت ہیں، ڈاکٹر محبوب قمبرانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سول ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے منسوب خبروں کی سختی سے تردید۔ کوئٹہ سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محبوب قمبرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے حوالے سے چلنے والی من گھڑت خبر کی تردید اور مذمت کرتے ہیں۔ کچھ عناصر نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ نے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری بیان کی سختی سے تردید کی۔ کچھ مفاد پرست عناصر اپنے ذاتی فائدے کے لیے سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


