نواب اکبر بگٹی نے ملک توڑنے کی کبھی بات نہیں کی ، شاہ زین بگٹی
لوئر دیر:وفاقی وزیر انسداد منشیات ونارکوٹکس نواب شاہ زین بگٹی نے کہا ہے بلوچستان میں دشمن کے عزائم کو ناکام بنا ئےنگے نواب اکبر بگٹی محب وطن اورملک کے وفادارتھے جس نے گوادر کوپاکستان میںشامل کرکے وفاق کو مضبوط بنا ےا ٍانھوں نے ملک توڑنے کی کبھی بات نہیں کی ،بلوچستان کے عوام کی حقوق کی جنگ لڑی لیکن بدقسمتی سے انہیں شہید کیا گےا انھوں نے کہا کہ جمہوری وطن پا رٹی وفاق کی علامت ہے جس میںبلوچ پٹھان ، سرائیکی ، پنجابی، مہاجر سمیت تمام زبان بولنے والوں کی نمائندگی ہے تمام اقوام کو ساتھ لیکر چلیںگے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے تےمرگرہ میں جمہوری وطن پا رٹی ملاکنڈ ڈویژن کے تنظیم سازی کے موقع پر کا رکنان سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی ےوتھ کے مرکزی صدر محمد کامران سعید عثمانی ، صوبائی صدر ملک علی خان ، جنرل سیکرٹری سہل فاروق خان ، گوہر علی ، ملک عےاض اللہ ودےگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ملک سے منشیات کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھاےنگے اس مقصد کے لئے ملک بھر کا دورہ کرونگا کیو نکہ منشےات ایک لعنت ہے جوکہ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے اس موقع پرجمہوری وطن پارٹی ےوتھ کے مرکزی صدر محمد کا مران سعید ثانی نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے درپے لیکن بھارت کی نا پاک کوششوں کا ناکام بنائےنگے ہم ملک کے وفادار اور ان کا جینا مرناپاکستان کے ساتھ ہے بلو چستان کے عوام اور جمہوری وطن پارٹی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی تحفظ اور استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےنگے ۔انھوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہے لیکن بھارت سمیت ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو نا پاک بنا ےنگے نوجوانوں کو منظم کرکے حب الوطنی کو فروغ دےنگے نا راض بلوچوں کو منا کران کی محرومیوں کا خا تمہ کرےنگے انھوں نے کہا کہ منشیات نے نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اس لئے منشیات کی روک تھام کے لئے سکولوں ، کالجز اور ےونیورسٹیوں کے طلباءمیں شعور پیدا کرنے کے لئے سیمینار منعقد کرےنگے اور ہر ضلع میںمنشیات کے خلاف ٹاسک فورس بناےنگے اورملک کو منشیات سے پاک کرکے دم لینگے انھوں نے کہا کہ جمہوری وطن پا رٹی نے ٹک ٹاک کے زریعے فحا شی پھیلانے کو روکنے کے لئے عدالت سے بھی رجوع کی ہے اور فحاشی کے کئی ٹک ٹاک کو بند کر دےا ہے ۔


