ہوشاپ،سیکورٹی اہلکاروں نے مبینہ طور پر خاتون کو لاپتہ کردیا، واقعہ کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

تربت: ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے سیکورٹی اہلکاروں نے مبینہ طور پر خاتون کو لاپتہ کردیا آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں مبینہ طور پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چھاپہ مارکر ایک خاتون مسماۃ نور جان زوجہ فضل کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، واقعہ کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج ، سی پیک شاہراہ بلاک کردی۔ لاپتہ خاتون تین بچوں کی ماں ہے، سرکاری سطح پر واقعہ کی تصدیق نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں