کراچی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا،خاتون جاں بحق،17 افراد زخمی

کراچی (انتخاب نیوز)کراچی کے علاقے کھارادر میں نیو میمن مسجد کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد پر امدادی اداروں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق میں ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکےمیں خاتون جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا، دھماکا کھارا در اور میٹھادر تھانے کے قریب بولٹن مارکیٹ کے علاقے میں ہوا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ علاوہ ازیں پولیس نے کہا کہ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے مقام سے 30سالہ ثانیہ زوجہ خالد کی لاش سول اسپتال لائی گئی جبکہ ٹراما سینٹر پہنچائے گئے 17 زخمیوں میں محمد فراز ولد محمد شعیب، بدرالدین ولد عبداللہ، محمد یونس ولد فیض محمد، محمد حسن ولد محمد مشتاق، محمد اشفاق ولد محمد حبیب، خالد ولد حارث، محمد عبداللہ ولد جان محمد، صفیان ولد عبدالوہاب، محمد امین ولد سلیمان، محمد عارف ولد محمد معین، محمد شہزاد ولد محمد ابرار، اشرف ولد محمد معین، مناف ولد انور علی، ظفر عالم ولد امیر احمد، سکندر ولد دوست محمد، محمد ایوب ولد محمد حبیب شامل ہیں۔ دریں اثناء بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دھماکے میں چار کلو گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے، تحقیقاتی اداروں کے مطابق صدر اور بولٹن مارکیٹ دھماکوں میں مماثلت پائی گئی ہے اور حالیہ بم میں استعمال کئے جانے بال بیئرنگز صدر کے بم میں استعمال ہونے والے چھروں جیسے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں