ہم دہشت گرد نہیں، اہلیہ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، خاوند نور جہان

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) نور جہان بلوچ کے خاوند فضل نے اپنے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے ہم دہشتگرد نہیں، میری اہلیہ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ہم کوئی نامعلوم لوگ بھی نہیں، ہم لوگ غریب ضرور ہیں لیکن دہشت گرد نہیں۔ میری اہلیہ نورجہان بلوچ کو دو روز قبل رات تین بجے گھر سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھایا۔ آج اگر بغیر کسی وجہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میری اہلیہ کو اٹھایا تو کل کسی کو بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ لہٰذا اس حوالے سے جاری احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کو جاری رکھا جائے، جسے نور جہان کی رہائی تک جاری رکھا جائے تاکہ آئندہ کسی بے گناہ کو بلاوجہ گرفتار کرنے کا راستہ روکا جاسکے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں