ہوشاپ سے گرفتار خاتون نور جہاں انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش
تربت (نمائندہ انتخاب) سی ٹی سی مکران تھانہ تربت میں منگل کے روز ہوشاپ سے گھرمیں اٹھائی گئی خاتون نورجہان بنت واحد بخش کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی،خاتون کو انسداد دہشت گردی عدالت تربت کے سامنے پیش کردیاگیا، ایف آئی آر نمبر36/2022کے مطابق 16مئی 2022ءکو علی الصبح5بج کر 50منٹ پر تربت سے 112کلومیٹر مشرق کی طرف عرضو بازار ہوشاپ میں حساس اداروں کی رپورٹ پر خاتون نورجہان کو ایک شخص سمیت گرفتارکرلیا گیاہے ، ایف آئی آرکے مطابق مسماة نورجہان دخترواحد بخش اپنے ایک ساتھی مرد کے ساتھ جن کاتعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے کی ذیلی شاخ مجید بریگیڈ سے ہے بھاری اسلحہ ایمونیشن وخودکش جیکٹ کے ساتھ اس وقت عرضو بازارہوشاپ میں ایک مکان میں موجودہیں اورمذکورہ خاتون کے ذریعے کسی اہم مقام پر خودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اس اطلاع پر افسران نے چھاپہ مارپارٹی تشکیل دی جس میں سی ٹی ڈی ، اے ٹی ایف ،لیڈی کانسٹیبلان ، بم ڈسپوزل ٹیم وحساس ادارے کے اہلکار شامل تھے ٹیم رات 4بج کر10منٹ پر روانہ ہوئی اور صبح5بج کر50منٹ پر عرضو بازار ہوشاپ پہنچی توحسب نشاندہی ایک مکان کوگھیرے میں لیاگیا اور حسب ضابطہ گھرکے اندرداخل ہوئے اسی اثناءمیں رہائشی کمرے کے اندر سے ایک شخص مسلح کلاشنکوف بہمراہ ایک عورت کے نکل کرباہر آئے جن کوکمرے سے باہر نکلتے ہی ملازمان ولیڈی کانسٹیبلان نے موقع پر قابو کرلیا دریافت پرمرد نے اپنا نام فضل کریم ولدمحمد علی بتلایا جبکہ عورت نے اپنا نام نورجہاں دخترواحدبخش زوجہ فضل بتلایا ، بذریعہ لیڈی کانسٹیبلان خاتون کو چیک کرنے پرمذکورہ کی باڈی پر خودکش جیکٹ باندھی ہوئی پائی گئی جوکہ بروقت قابوکرنے کی وجہ سے دھماکہ نہ کرسکی، خودکش جیکٹ کوبذریعہ بم ڈسپوزل ٹیم بازو کے ساتھ بندھے ہوئے سوئچ کو ڈی فیوز کرکے جیکٹ کو بذریعہ لیڈی کانسٹیبلان علیحدہ کرکے اتروایا گیا خود کش جیکٹ جس میں بارودی مواد نٹ بولٹ اور پریماءکارڈ تارموجودہیں کابرموقع وزن کرنے 8کلو700گرام ہوا جبکہ جیکٹ سے علیحدہ کی گئی پریماءکارڈ تارکے دوٹکڑے 4/4فٹ کے پائے گئے اورملزم فضل کریم کے ہاتھ سے ایک کلاشنکوف کو لیکر چیک کرنے پرباڈی پر نمبر8193 کندہ پایا گیا جوکہ ان لوڈ کرنے پر چیمبر خالی جبکہ میگزین سے30دانہ زندہ کارتوس برآمد ہوئے ، ہر دو متذکرہ بالا کو ہمراہ رکھ کر رہائشی کمرے کو چیک کرنے پر کمرے کی مغربی جانب کونے میں کپڑے کے 2دد تھیلے برنگ نیلا وسفید پڑے پائے گئے جنہیں کھول کر چیک کرنے پر نیلے تھیلے کے اندر سے سفید پلاسٹ کی تھیلی میں بارودی مواد برنگ سفید پلاسٹکی شاپر برنگ سیاہ میں 6عدد ہینڈ گرنیڈ جبکہ سفید تھیلے میں 2عدد آئی ای ڈی اور شاپر برنگ سیاہ میں بیٹری پائے گئے برآمد شدہ آئی ای ڈی ،ہینڈگرنیڈ اور ڈیٹونیٹر کو بی ڈی ٹیم نے موقع پر تلف کروایا ، 2صفحات پرمشتمل ایف آئی آر برآمد شدہ اشیاءموبائل فون ، برآمدشدہ مواد کے وزن ودیگر تفصیلات بھی درج ہیں، گرفتارخاتون اورفضل ولد محمد علی کو منگل کے روز انسداد دہشت گردی عدالت تربت میں پیش کردیاگیا ، سنیئروکلاءناظم الدین ایڈووکیٹ ، جاڑین دشتی ایڈووکیٹ ،محراب خان گچکی ایڈووکیٹ، عبداللطیف ایڈووکیٹ ، عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ ، شکیل زامرانی ایڈووکیٹ ودیگر وکلاءپرمشتمل پینل خاتون کی طرف سے عدالت میں پیش ہوا ۔


