امریکی سازش کے ذریعے ملک کے بڑے ڈاکوﺅ ں کو اکٹھا کردیا گیا، عمران خان
گوجرانوالہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو دو وجوہات پر اسلام آباد بلا رہا ہوں ایک امریکی سازش کو بے نقاب کرنا ، دوسری ان چور اور ڈاکوو¿ں کو یہ بتانا ہے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 21 سال تک میں نے کرکٹ کھیلی ہے مگر کبھی اسٹیڈیم میں اتنے زیادہ لوگ نہیں دیکھے ، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ گوجرانوالہ میں اتنے لوگ آئیں گے میں آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ گوجرانوالہ اسلام آباد کی طرف مارچ کے لیے تیار ہے ، یہ سیاست نہیں ہورہی بلکہ انقلاب آرہا ہے، سارے ڈاکو ایک طرف کھڑے ہوگئے اور میری قوم ایک طرف کھڑی ہوگئی ہے، اسے ہی انقلاب کہتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ایک امریکی سازش کے ذریعے ملک کے بڑے بڑے ڈاکوو¿ں کو اکٹھا کرکے ایک منتخب حکومت کو گرایا، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ سازش تھی یا مداخلت تھی۔ عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کے شعور کو میں سلام پیش کرتا ہوں ، پہلے سازش ہوتی ہے اس کے بعد مداخلت ہوتی ہے، یہ سمجھ رہے تھے کہ جب بھی وزیر اعظم کو نکالا جاتا ہے تو مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں، مگر جب وزیر اعظم کو سازش کرکے نکالا گیا تو مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے تیزی سے ہمارے ملک کی دولت میں اضافہ ہورہا تھا، ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہمارے دور میں ہوئی پچھلے ایک سال میں 26 فیصد پاکستان کی درآ?مدات بڑھی ہے، ایوب خان کے بعد سب سے زیادہ پاکستان کی صنعت میں اضافہ ہوا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالرز کی ریمٹینس بھیجی ہے ، پاکستان کی تاریخ میں ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا ، جس وجہ سے ہم نے اپنے ملک میں پیٹرول کی قیمت کو کم اور اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت کو بھی کم کیا۔ ہم نے اپنے لوگوں پر بوجھ کم کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا میں مہنگائی بڑھی مگر ہم نے عوام پر بوجھ کم کیا ، شگر مافیا سے پوری قیمت لے کر کسانوں کو ان کی اچھی قیمت دی، ہمارے دو سالوں میں سب سے زیادہ خوش حال وقت کسانوں کا گزرا۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں تباہی پھیلی ہوئی تھی اس دور میں ہم نے اپنے ملک کے لوگوں کو اٹھایا ، سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں لوگوں کو ملا، تعمیرات کی صنعت میں ترقی ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک ترقی کی جانب سفر کررہا تھا ، اس وقت ان ڈاکوو¿ں نے امریکا سے مل کر ہماری حکومت گرائی ، شہباز شریف نے بڑے بڑے جوتے پالش کیے ، ایک مرتبہ امریکی ایمبیسی سے خاتون آئی مریم نواز نے اسے اپنے گھر بلایا ، اس کی گاڑی کا دروازہ کھولا ، صرف ایک ہی کسر باقی رہ گئی تھی کہ مریم لیٹ جاتیں اور ان خاتون سے کہتی کہ میرے اوپر سے گزر کر جائیں تاکہ آپ کے جوتے گندے نہ ہوجائیں۔


