نورجہان بلوچ کی گرفتاری کیخلاف تربت میں شٹر ڈاﺅن
تربت(انتخاب نیوز) نورجہان بلوچ کی گرفتاری اور بعد میں ان پر سنگین الزامات کیخلاف تربت میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال۔ ہوشاب میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نورجہان بلوچ کے رشتہ داروں کے مطابق فورسز نے نورجان بلوچ کو بغیر دوپٹّے ننگے پاوں گھسیٹ کر گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سے کہا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز ہمارے تحفظ کیلئے ہیں مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں خطرہ ہی ان فورسز سے ہے، ہماری مال و جان، عزت کو خطرہ ہے انہیں فورسز سے، ہمیں نہیں پتا کہ یہ کس سے ہمیں تحفظ دے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


