کمال گروپ کی اپنی سوچ ہے، عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ساتھیوں سے مشاورت کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔ کسی بھی ممبر کو شکایت ہے تو بات کرے۔ بجٹ کے دن ہیں، تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے۔ جام کمال کے گروپ کی اپنی سوچ ہے، انہوں نے بجٹ کو نشانہ بنا کر تحریک جمع کرائی، تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ پیار اور محبت سے کریں گے۔ تحریک ناکام ہو یا کامیاب مجھے فرق نہیں پڑتا۔ سردار یار محمد رند بڑے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں، عدم اعتماد سے متعلق اتحادی جماعتوں سے رابطہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں