حبیبہ پیر جان بازیاب ہوگئیں۔

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی سے لاپتہ بلوچ آرٹسٹ حبیبہ پیر جان بازیاب ہوگئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بانک حبیبہ پیر جان بازیاب ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ حبیبہ پیر جان کو 19 مئی 2022ءکو کراچی گلشن مزدور، نیول کالونی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ ن کا تعلق بلوچستان کے علاقے تمپ سے ہے اور پچھلے آٹھ سال سے کراچی نیول کے علاقے گلشن مزدور میں رہ رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں