کوئٹہ، بلوچ خواتین کی گمشدگی کیخلاف دھرنا، گرفتاری کی دھمکی دی جا رہی ہے، این ڈی پی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان کے مطابق بلوچ خواتین کی گمشدگی کیخلاف کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا جاری ہے، دوسری جانب سرکاری اہلکار دھرنا کے شرکاء کو گرفتار کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج قانونی ہے ہم دھرنا جاری رکھیں گے، یاد رہے کہ پنجگور، تمپ اور کراچی سے بلوچ خواتین کی گمشدگی کیخلاف کوئٹہ میں آج مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ریڈ زون میں دھرنا جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں