کوئٹہ,موسم کی خرابی نے پی آئی اے پروازوں کا رخ موڑ لیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)موسم خرابی کے باعث کوئٹہ کیلئے پی آئی اے پرواز کراچی واپس پہنچ گئی۔کوئٹہ میں انتہائی خراب موسم کی وجہ سے پرواز لینڈ نہیں کرسکی اور کراچی واپس پہنچ گئی۔لاہور سے اڑان بھرنے والے طیارہ بھی کوئٹہ میں لینڈ نہیں کرسکی دوبارہ لاہور پہنچ گئی۔کراچی اور لاہور سے آنے والی پرواز موسم بہتر ہونے کے انتظار میں طیارے نے فضا میں کئی چکر لگائے۔موسم بہتر ناہونے پر پرواز لینڈ ناکرسکے۔مسلسل خراب موسم کی وجہ سے جہازوں کو واپس کراچی اور لاہور کی طرف موڑ دیا گیا۔کوئٹہ شہر میں تیزطوفانی اور گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں