آواران، شدید بارش و طوفان ، خاتون جاں بحق

کوئٹہ(انتخاب نیوز) آواران کے علاقے کولواہ میں آج شدید بارش اور طوفان و ژالہ باری کی وجہ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں ہیں جن کی شناخت بانو ولد گلداد کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج بلوچستان کے مختلف علاقے شدید طوفانوں کی زد میں ہیں۔

کوئٹہ ایران سے بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے والی سرخ آندھی اس وقت بلوچستان کے وسطی علاقوں میں ہے۔ دالبندین، چاغی، پنجگور، نوشکی، نوکنڈی سمیت دیگر علاقوں سے ہوتا ہوا اس وقت خاران اور سوراب کے علاقوں میں پہنچ چکا۔ آج رات اور کل سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، کوئٹہ، پنجگور، تربت، نوکنڈی، آواران اور ژوب ڈویڑن میں اس دوران 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کوہ سلیمان اور کوہ کیرتھر کے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز گرد آلود ہواؤں کا راج رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں