عوام کو شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، نواز شریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کیے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا، ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں