میری جان کو خطرہ ہے ،عمران خان

اسلام آباد(انتخاب نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن میں پھر بھی اسے جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کی تاریخ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ خوف کی زنجیریں توڑیں خوف غلام بنا دیتا ہے، جو لوگ ایمان لے آتے ہیں اللہ ان کا خوف دورکردیتا ہے۔کل خود کے پی سے مارچ کی قیادت کروں گاعمران خان نے کہا کہ کل خود خیبرپختونخوا سے مارچ کی قیادت کرونگا،عوام کا سمندرمیرے ساتھ ہوگا ان لوگوں کو نہیں معلوم عوام کے سیلاب کو یہ نہیں روک سکیں گے، جو بھی عوام کے اس سمندرکو روکنے کی کوشش کریگا وہ بہہ جائےگا۔حکومت پرانے حربے استعمال کررہی ہےانہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں جسمانی قوت کا استعمال کررہی ہے، یہ پرانے حربے استعمال کررہی ہیں، یہ سمجھ رہے ہیں راستے بند کرکے لوگوں کوروک لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں